قطر کا چوتھا دن: سڑکوں پر آوارہ گردی اور مرچوں بھرا کھانا
چار مارچ 2024، قطر میں ہمارا چوتھا دن تھا۔ آج ہم نے تقریباً پورا دن سلمان کی پراڈو میں قطر کی سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے گزارا۔ اگلے دن ہمارا پورا دن بنانا آئی لینڈ پر گزرنے والا تھا، اس لیے آن لائن بُکنگ تو پہلے ہی کرا لی تھی لیکن دل کو تسلی دینے کے لیے ہم ان کے