پہاڑ، ناشتے کی ضد اور سلاجیت کا سین — ناران ڈائری قسط 3
چھ اکتوبر 2024، اتوار کی صبح۔ ہم سب نے بیگ پیک کیے، گاڑی میں سامان رکھا اور خوشی یہ کہ فیضان کی طبیعت کافی بہتر ہو گئی تھی۔ سوچا تھا ناران میں ناشتہ کریں گے مگر روڈ ٹرِپس میں پلان کب پورے ہوتے ہیں؟ فیصلہ ہوا کہ کاغان کی طرف واپس چلتے ہیں۔ راستے میں ایک خوبصورت ریزورٹ نظر آیا